لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے نے 20سے 24مئی تک صوبے کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔
پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپٹ میں رہے۔لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔ شدید گرمی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئیں۔
مزید پڑھیں:بڑھتی گرمی کے بعد پنجاب و خیبرپختونخوا میں الرٹ جاری، خود کو کیسے بچائیں؟
پی ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت معمول سے 5سے 7ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا ۔گرمی کی لہر کے باعث میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر گرد آلود ہوا ئیں اور آندھی چلنے کے امکانات بھی ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ہدایات کے مطابق ہیٹ ویو کے پیش نظرتمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔
محکمہ صحت نے شہریوں سے سے اپیل کی ہے کہ وہ ہلکے رنگ کے لباس پہننے اور لو سے بچنے کیلئے سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔پانی اور مشروبات کا استعمال زیادی سے زیادہ کریں، تاکہ اس ہیٹ ویو سے بچا جا سکے۔