Follw Us on:

اسرائیل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا: حافظ نعیم الرحمان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان عوام سے خطاب کررہے ہیں۔ / فوٹو

غزہ میں جنگ بندی معاہد ے پر عمل درآمداور قیدیوں کی رہا ئی پرکل 20 جنوری کو یومِ عزم تشکر منایا گیا۔جماعتِ اسلامی پاکستان نے ملک بھر میں یومِ عزم تشکر منانے کا اعلان کیا۔ اظہار یکجہتی میں  کراچی کے شہریوں نے  فلسطین کے جھنڈوں کو لہراتے  ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کراچی میں یومِ عزم تشکر کے موقع پر امیر جماعتِ اسلامی نے عوام سے خطاب کیا۔غزہ کے ساتھ یکجہتی کے دوران امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ،حماس کے رہنما خالد مخدومی،  امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان  اور دیگر شرکاء موجود تھے۔

یومِ عزم تشکر کے موقع پر کراچی میں عوام خطاب سن رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان  حافظ نعیم الرحمن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ 471 دن کا یہ معرکہ اہل غزہ نے جیت لیا،  شہداء  کی مائیں اللہ سے دعائیں  مانگتی تھیں۔

امیر جماعتِ اسلامی نے اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والے طاقت ور  ممالک  اور امریکا کو دہشتگرد ریاست قرار دےدیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں۔

  امریکا نے ناحق اسرائیل کا ساتھ دے کر دنیا کے سامنے یہ  ثابت کردیا ہےکہ وہ ایک دہشتگرد ریاست ہے۔امریکا نے حماس کی جمہوری کامیابی کو قبول نہیں کیا۔ اسرائیل کو وحشیانہ بمباری کرنے کے لیے امریکہ نے ہی ہتھیار فراہم کیے تھے  ، اگرچہ  امریکا کی معیشت کو اس جنگ سے نقصان پہنچا ہے مگر اس نے پھر بھی جارحیت پسند اسرائیل کا ساتھ دیا ہے۔

فوٹو

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ اسرئیل کی شکست نہیں بلکہ امریکا کی شکست ہے ۔  دوسری طرف حماس کے پاس   ہتھیار، جذبہ اورسب سے بڑھ کر جہاد کا شوق موجود ہے۔دوسری طرف مسلم دنیا کے حکمران اس پورے عرصے میں خاموش تماشائی بنے رہےہیں۔

اشیاء کے بائیکاٹ کے حوالے سے امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ  پاکستانی عوام چاہتی ہے کہ ہم ان کی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔اگر کسی نے اسرائیل کے لئے سوفٹ کارنر دیکھانے کی کوشش کی تو اس کا حال عبرت ناک ہو گا۔ امریکا کے کہنے پر اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج ناقابل قبول ہوں گے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی  کراچی منعم ظفر خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ 7 اکتوبر 2023سے جاری جنگ میں  حماس کے مجاہدین نے دنیا کو بتا دیا کہ اسرائیل کی ساری جاسوسی فیل ہو گئی ہے۔آج حماس نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔مغربی ممالک بھی اسرائیل کی پشت پر کھڑے تھے،  وہ سمجھتے تھے کہ جدید ہتھیاروں سے وہ جذبہ ایمانی کو شکست دے سکتے ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی یومِ عزم تشکر کے موقع پر عوام سے خطاب کرہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے غزہ کے مسلمانوں کی ہمت کو داد دیتے ہوئے کہا کہ  400دن سے زائد جنگ جاری رہی اور 16 مہنوں تک بمبوں کی بارش  ہوتی رہی۔ایک صدی قبل ہم نے دیکھا پوری دنیا سے لاکر یہودیوں کو فلسطین کے ساتھ بسایا گیا  ،لیکن الحمدللہ غزہ کے مسلمانوں کو شکست نہیں دی جا سکی ۔یحییٰ سنوار اپنے مجاہدین کے ساتھ میدان جنگ میں موجود تھا، الحمدللہ شہادت کے جذبہ کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران امریکہ سے خوف زدہ ہیں۔ مسلمان حکمرانوں پر موت کا سکتہ طاری ہے، یہ فلسطین اور عرب کا مسلہ نہیں یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔

  یونائیٹڈ نیشن کے حوالے سے منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ نیشن کی صرف قراردادیں ہی پیش ہوتی رہیں  ،امریکا ان قرادادوں کو وٹو کرتا رہا۔ حماس نے پورے وقار کے ساتھ معاہدہ کیا اور   رہا کئے گئے اسرائیلی قیدیوں کو فلسطین کا نقشہ تحفہ میں دیا۔

 دو ریاستی حل کوئی حل نہیں ہم اس کو مسترد کرتے ہیں،  جہاد کا راستہ اپنانا ہو گا۔ یہی ایک واحد حل ہے، جدوجہد کا یہ سفر آگے بڑھے گا،اسلام کا مستقبل تابناک ہو گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس