Follw Us on:

لاہور: آٹھ سالہ بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی، ملزم گرفتار

زین اختر
زین اختر

نشتر کالونی میں آٹھ سالہ بچی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ بچی اپنے ہمسائے کے گھر پانی لینے گئی تھی۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے شور مچانے پر ملزم دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم، چوکی سبزی منڈی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں ہی ملزم کو ٹریس کر کے ٹبہ گاؤں سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت الیاس کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

لازمی پڑھیں: خضدار: سکول پر دہشت گردوں کا حملہ، چار بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں گے۔

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس