Follw Us on:

بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے، سکھ رہنما

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sikh leader
بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے، سکھ رہنما( فائل فوٹو)

 سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) نے بلوچستان میں اسکول بس پر ہونے والے بم حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس حملے کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایس ایف جے نے انڈین  حکومت، خصوصاً مودی انتظامیہ کو پاکستان میں بچوں کو نشانہ بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ایس ایف جے کے قانونی مشیر، گروپتون سنگھ پنن نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں پاکستان آرمی اسکول کی بس پر بے رحمانہ بمبار حملہ ہندوستان کی مودی حکومت کے تمام نشانات کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کا ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) پاکستان بھر میں عالمی دہشت گردی کو آگے بڑھانے کے لیے علاقائی پراکسیز کو مسلح اور مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔ اس حملے سے متعلق شواہد براہ راست اس ‘گندی جنگ’ کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو مودی دہشت گردی کی خفیہ کارروائیوں کے ذریعے چھیڑ رہا ہے۔

گروپتون سنگھ پنن نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا اگر ہندوتوا کی دہشت گردی ایودھیا میں پیدا ہوئی اور ناگپور میں پروان چڑھی، تو کیا یہ انڈین شہر پاکستان کی طرف سے حملے کے لیے ‘جائز اہداف’ قرار پاتے ہیں؟ ایودھیا اب صرف ایک مندر کا منصوبہ نہیں ہے ، یہ بنیاد پرست ہندوتوا نظریے کی افزائش گاہ ہے جو ہندوستان کی سرحدوں سے باہر تشدد اور دہشت گردی کو برآمد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں دھماکے، حملے: کب کیا ہوا؟

انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ہم ہندوستانی افواج کو پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کے لیے پنجاب کو لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سکھس فار جسٹس نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بزدلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے اسکولی بچوں کے خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں اور ان کے ساتھ غمزدہ ہیں۔ پاکستان میں کوئی بچہ مودی کے ہندوتوا دہشت گردی کے جنون کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس