Follw Us on:

مردان: زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، دو بیٹوں سمیت باپ قتل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mardan incidnet
خیبرپختونخوا:مردان میں باپ اوردو بیٹوں کو گولی مار کر قتل کر دیا  گیا( فائل فوٹو)

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں ایک شخص اور اس کے دو بیٹوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانچ مشتبہ افراد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

مردان میں جائیداد کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔

واقعہ جمعرات کو مردان میں گڑیالہ کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ اور دو بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں پچپن سالہ قباد، چھبیس سالہ علی اور انتیس سالہ شیراز شامل ہیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس