Follw Us on:

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی: 44 لاپتہ بچے بازیاب، تعلق کہاں سے ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Kidnapers
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی

پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے منشیات، جنسی استحصال، چائلڈ لیبر اور دیگر جرائم کا شکار 44 لاپتہ، گمشدہ اور گھروں سے بھاگے ہوئے بچوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے زیر اہتمام بازیاب ہونے والے بچوں کی واپسی کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جی عمر فاروق سلامت، ڈی آئی جی وقاص الحسن، ایس پی عبدالحنان اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

آئی جی پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی، استحصال اور جبری مشقت کو “ریڈ لائن” قرار دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشرتی اصلاح کے لیے ان بچوں کو جنسی درندوں اور جرائم کی دنیا سے بچانا اور مفید شہری بنانا ناگزیر ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 44 میں سے 13 بچے چائلڈ لیبر، 15 بچے والدین یا اساتذہ کے تشدد سے تنگ آ کر گھروں سے فرار ہوئے تھے جبکہ 16 بچے مجرموں کے ہاتھوں نشے اور جنسی زیادتی کا شکار بن گئے۔

لازمی پڑھیں: گرمی میں ’غیرمعمولی‘ اضافہ، کراچی میں کورونا سے چار افراد جاں بحق

اس گینگز میں ملوث افراد کی گرفتاری کا عمل جاری ہے اور متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سے کونسلنگ بھی کی جا رہی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ بازیاب بچوں میں کراچی، گھوٹکی، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور لاہور سمیت کئی شہروں کے بچے شامل ہیں۔

اس وقت 13 بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، ایس او ایس ویلج اور دیگر اداروں کے سپرد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بازیابی کی یہ کوشش داتا دربار، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈز اور دیگر عوامی مقامات سے کی گئی۔

اس دوران “ہمارا پیارا ایپ”، ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر، سوشل میڈیا اور مختلف این جی اوز کی مدد لی گئی۔

سی سی ڈی لا کے تحت بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کی ای-ٹیگنگ کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے تاکہ ان کی مسلسل نگرانی ممکن بنائی جا سکے۔

 مزید پڑھیں: کشمیر کے ساتھ پانی کا کنٹرول بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس