لیکن ٹھہریے! پاکستان کی زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کہلانے والا پنجاب آج زراعت کے بحران اور اس کا کسان کی بدحالی کا شکار ہے۔

آخر کیوں؟

کئی دہائیوں سے معمولی وقفوں کے علاوہ شریف خاندان پنجاب پر حکمرانی کرتا آ رہا ہے۔ موجودہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو بھی فارم 47 کے ذریعے پنجاب کی عوام پر مسلط کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی یہ کیسی ترجیحات ہیں کہ گندم ہو کپاس ہو یا کوئی اور فصل زرعی پیداوار میں مسلسل کمی کیوں آ رہی ہے؟ اور کیوں کسان بدحالی کا شکار ہے۔

اس بحران کی ایک بڑی وجہ شریف خاندان کے زیرسایہ پروان چڑھنے والے مافیاز کا اثرورسوخ ہے، جو کسانوں کو ان کی فصل کا مناسب معاوضہ دینے کے بجائے اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔

اسی مافیا نے پنجاب کی گندم کا ریٹ 3 ہزار بھی نہیں لگایا اور پھر وہی گندم تھی جس کو برازیل اور امریکہ سے 5 ہزار روپے فی من خریدا گیا اور اپنی دیہاڑیاں لگائی گئی۔

اس مافیا کا کمال ہے کہ جیسے ہی کسان کی فصل پکتی ہے تو وہ ضرورت سے زیادہ ہوتی ہے اور بہت کم قیمت میں خریدی جاتی یے لیکن جیسے ہی فصل کسان کے ہاتھ سے نکلتی ہے تو راتوں رات اس کے دام آسمانوں سے باتیں کرنے لگتے ہیں اور پھرعوام کو مہنگا آٹا اور اشیائے ضرورت خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

لیکن پنجاب کی ماں کی ترجیحات دیکھیں۔

کسان بدحال ہے اور حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اربوں کے اشتہارات چلا رہی ہے۔

زراعت زوال کا شکار ہے اور بی بی مریم نواز گیارہ ارب کے جہاز پر گھومتی نظر آتی ہے۔

مریم نواز صاحبہ! کیا آپ بتانا پسند کریں گی جس پنجاب کی شناخت ہی زراعت سے ہے اس پنجاب میں زرعی پیداوار مسلسل متاثر کیوں ہو رہی ہے؟

اور پنجاب جیسے زرخیز صوبے کو گندم کیوں امپورٹ کروانا پڑتی ہے۔

پنجاب کے کسان کی محنت کا پورا معاوضہ اسے کیوں نہیں مل رہا؟

تحریر: میاں محمد عبداللہ

نوٹ: بلاگر کے ذاتی خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ ایڈیٹر