Follw Us on:

2017 کے مقابلے میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی ویورشپ میں کتنا اضافہ ہوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Icc champions trophy
دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کی غیر معمولی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں مشترکہ طور پر ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کی غیر معمولی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس ٹورنامنٹ نے 368 بلین گلوبل ویونگ منٹ ریکارڈ کیے، جو کہ 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں منعقدہ پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ ایونٹ کئی حوالوں سے تاریخی رہا۔ 1996 کے بعد پہلی بار پاکستان نے کسی بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی، جس کے لیے حکومت اور کرکٹ بورڈ نے ملک بھر میں اسٹیڈیموں کی تزئین و آرائش اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں بحالی اور جدید طرز پر تزئین و آرائش اس منصوبے کا نمایاں حصہ رہی۔

ٹورنامنٹ کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں منعقد ہوئے، جب کہ افتتاحی میچ کراچی نے اور سیمی فائنلز سمیت کل چار اہم میچز لاہور نے میزبانی کیے۔

Icc champions trophy ii
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں بحالی اور جدید طرز پر تزئین و آرائش اس منصوبے کا نمایاں حصہ رہی۔ (فوٹو: گوگل)

فائنل میچ یو اے ای کے شہر دبئی میں 9 مارچ کو انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا، جو کہ چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ ثابت ہوا۔ اس فائنل نے اکیلے 65.3 بلین لائیو ویونگ منٹ ریکارڈ کیے، جو 2017 کے فائنل سے 52.1 فیصد زیادہ ہیں۔

اگرچہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں متوقع کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، مگر میزبان ملک میں کرکٹ کے شوق اور عوامی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مجموعی ویونگ منٹس میں 24 فیصد کا اضافہ ہوا، جو کہ ملک میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

ٹورنامنٹ کو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ آسٹریلیا میں بھی بے حد سراہا گیا، جہاں دیکھنے کے اوقات میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس: ’انڈیا کو دوبارہ شوق پورا کرنا ہے تو آزما لے، ہم تیار ہیں

یاد رہے کہ 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو اوول گراؤنڈ میں 180 رنز سے شکست دے کر پہلی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 2025 کا ایڈیشن اس لیے بھی اہم رہا کہ اس نے پاکستان کو ایک بار پھر کرکٹ کی عالمی اسٹیج پر اعتماد کے ساتھ ابھرنے کا موقع فراہم کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس