Follw Us on:

دہشت گردوں نے اسکول بس پر نہیں بلکہ پوری قوم کے بچوں پر حملہ کیا ہے، سراج الحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Siraj ul haq
دہشت گردوں نے سکول بس پر نہیں بلکہ پوری قوم کے بچوں پر حملہ کیا ہے، سراج الحق( فائل فوٹو)

سابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے خضدار میں پیش آنے والے افسوسناک اسکول بس دھماکے میں شہید ہونے والی دو معصوم بچیوں کے والدین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسکول بس پر نہیں بلکہ پوری قوم کے بچوں پر حملہ کیا ہے۔

 سراج الحق نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے تعزیت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

متاثرین کے گھر پر موجود افراد سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ یہ دھماکہ صرف ایک اسکول بس پر حملہ نہیں بلکہ پوری قوم کے بچوں پر حملہ ہے۔

سابق امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے بچوں کو نشانہ بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔

مزید پڑھیں: پری مون سون: 23 اور 24 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

انہوں نے کہا کہ یہ دلخراش واقعہ ہر پاکستانی کے دل کو زخمی کر گیا ہے۔ بچے معصوم ہوتے ہیں، انہیں ظلم کا نشانہ بنا کر دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئین کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اس سانحے پر متحد ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس