ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سہیل انور سیال بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان اہم اور متنازع سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی حکومت کے ساتھ قانون سازی کے مختلف معاملات پر ہونے والی بات چیت کا جائزہ لیا گیا اور ان امور پر مشاورت کی گئی۔

ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس کے دوران نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری بحث بھی زیر غور آئی۔