پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان اور قطر کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: احتجاج کے نتیجے میں پیٹرول 146 اور ڈیزل 242 روپے فی لیٹر سستا ہوا: جماعتِ اسلامی
اس موقع پر قطری وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔







