Follw Us on:

اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر لاہور قلندرز چوتھی مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Lq vs iu
پلے آف مرحلے کا آخری میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ (فوٹو: ایکس)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کا آخری میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، جس میں قلندرز نے یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا۔

قلندرز کی جانب سے کسل پریرا نے جارحانہ انداز میں 61 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ نوجوان بلے باز محمد نعیم نے 50 رنز کی نصف سنچری اسکور کی، عبداللہ شفیق نے 25 رنز کا اہم حصہ ڈالا۔

Lq vs iu ii
نوجوان بلے باز محمد نعیم نے 50 رنز کی نصف سنچری اسکور کی۔ (فوٹو: ایکس)

یونائیٹڈ گیندبازوں کے ہاتھوں انتہائی مایوس کن گیندبازی کا مظاہرہ کیا گیا، یکے بعد دیگرے ایک ایک کرکے سارے گیندباز پٹتے چلے گئے۔ یونائیٹڈ گیندباز ٹائمل ملز نے عمدہ گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ سلمان ارشاد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں: 2017 کے مقابلے میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی ویورشپ میں کتنا اضافہ ہوا؟

لاہور قلندرز کے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم صرف 15.1 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

قلندرز گیندبازوں کے سامنے یونائیٹد بلےباز بے بس نظر آئے، ایک کے بعد ایک مایوس کن باری دیکھنے کو ملی، سلمان علی آغا نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے، جب کہ شاداب خان نے 26 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ باقی کوئی بھی بلےباز 20 سے بھی زائد رنز نہ بناسکا۔

Lq vs iu iii
سلمان علی آغا نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ (فوٹو: ایکس)

قلندرز کی باؤلنگ اس میچ میں خاصی خطرناک ثابت ہوئی۔ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور رشاد حسین تینوں نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں اور اسلام آباد کی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ اس فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے چوتھی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جہاں ان کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا اور جیتنے والی ٹیم پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی فاتح بنے گی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس