Follw Us on:

پنجاب حکومت کی آسان کاروبار قرض سکیم: کیسے کام کرے گی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پنجاب حکومت نے 17 جنوری کو آسان کاروبار قرض سکیم کا آغاز کر دیا جس سے چھوٹے یا درمیانی سطح کے کاروباروں کو بلا سود 10 لاکھ سے 30ملین  تک قرضہ دیا جائے گا۔  وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کاروبار کے لیے زمین نہیں خرید سکتے انہیں زمین خریدنے میں بھی سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو قرضہ لینے کے لیے کسی این او سی یا آرڈر کی ضرورت نہیں۔ آئیں آج قرضہ لیں اور کل اپناکاروبار شروع کریں۔ بلا سود قرضے بینک آف پنجاب کے ذریعے دیے جائیں گے۔

قرض حاصل کرنے کے لیےکچھ شرائط رکھی گئی ہیں جن میں درخواست گزار کی عمر 21 سے  57 سال، ٹیکس فائلر ہونا، اصل شناختی کارڈ اوردرخواست گزار پہ رجسٹرڈفون نمبر ہونا  اور بزنس کے متعلق مکمل دستاویزات  کا موجود ہونا شامل ہیں۔ قرض کی درخواست دینے کے لیے آپ کا کسی بزنس کے مالک ہونا یا بزنس شروع کرنے کامکمل  ارادہ رکھنا ضروری ہے۔

قرض لینے کے لیے جن دستاویزات کی ضرورت ہے ان میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سائز تصویر، ٹیکس ادائیگی کا ثبوت، کاروبار کے متعلق سرمایہ کاری اور منافع کی تفصیلات اور کاروبار کی زمین کے کاغذات ہونا شامل ہیں۔

درخواست میں اگر آپ دس لاکھ سے 50 لاکھ تک قرض لینا چاہتے ہیں تو آپ کو  ذاتی ضمانت پرقرضہ دیا جائے گا اور  اس کےلیے  5ہزار تک فیس جمع کروانی ہوگی ۔ اگر آپ 60 لاکھ سے 3 کروڑتک قرض لینا چاہتے ہیں تو آپ کومحفوظ ضمانت کی ضرورت ہوگی ۔ اس کے علاوہ  10 ہزار کی فیس جمع کروانی ہوگی۔ دونوں اقسام میں قرض حاصل کرنے والوں کو 5 سال تک کی بلا سود آسان اقساط میں قرض ادا کرنا ہوگا۔

قرض لینے کے لیے پنجاب  حکومت کی آئی ٹی ویب سائٹ  پر اپلائی کرنا ہوگا جس میں تمام تر دستاویزات کو اپلوڈ کرنا ہوگا۔ اپلائی کرنے کے بعد ریجسٹرڈ نمبر پر تصدیقی میسج آئے گا جس میں  درخواست گزار کو ریجسٹریشن نمبر  دیا جاتا ہے۔ اس معاملے میں کسی قسم کی معلومات  حاصل کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن کا بھی اجرا کیا گیا ہے۔ صارفین 1786 پر فون کر کے اس بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

چھوٹے یا درمیانی سطح کے کاروباروں کو بلا سود 10 لاکھ سے 30ملین تک قرضہ دیا جائے گا۔ (فوٹو: کورونا ٹوڈیز)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ “پنجاب کی تاریخ میں اس سے پہلے ایسا کوئی پروگرام نہیں لایا گیا جس میں اس نوعیت تک آسان اقساط پر قرضہ دیا گیا ہو۔ پنجاب حکومت کی جانب سے یہ ایک انقلابی قدم ہے۔ ایسے اقدام پنجاب اور پاکستان کے لیے حیرت انگیز ترقی کا باعث بنیں گے۔ چھوٹے اور درمیانے سطح کے کاروبار ملکی معیشت میں اہم کردار اداکرتے ہیں”۔

انہوں  نے مزید کہا کہ “ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں صنعتیں لگانے کے لیے مزید سبسڈیز  دی جائیں گی۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں صنعتیں لگانے کے خواہشمند افراد کو 50 لاکھ روپے کے سولر سسٹم بھی مفت دیئے جائیں گے۔ یہ سکیمیں ایس ایم ایز کے لیے ایک نئی راہ ہموار کریں گی، جو پنجاب کو ایک خوشحال پنجاب بنائے گی۔ نوجوان کاروباری افراد ان سکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں گے تاکہ وہ معاشی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں”۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس