Follw Us on:

عید کی خوشیاں مستحقین تک پہنچانا ہمارا مشن ہے، صدر الخدمت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Al khudmat foundation
عید کی خوشیاں مستحقین تک پہنچانا ہمارا مشن ہے، صدر الخدمت( فوٹؤ: پاکستان میٹرز)

 صدر الخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہناہے کہ عید کی خوشیاں مستحقین تک پہنچانا ہمارا مشن ہے، ہر سال کی طرح اس برس بھی الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کے غربا، مساکین، یتامیٰ، جیلوں میں قید افراد، بیواؤں، خواجہ سرا کمیونٹی سمیت دیگر مستحق خاندانوں کے لیے شرعی اور منظم انداز میں قربانی کا اہتمام کر رہی ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے الخدمت فاؤنڈیشن کی سالانہ ‘قربانی فی سبیل اللہ’ مہم کے آغاز پر الخدمت ہیڈ آفس لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بھی پاکستان کے ساتھ ساتھ مصر، اردن، لبنان، القدس اور ویسٹ بینک میں مقیم فلسطینی مہاجرین کے لیے قربانی کی جائے گی۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی اس مہم کے تحت چھ ہزار بڑے اور چار ہزار چھوٹے جانوروں کی قربانی کی جائے گی، جس سے بیس لاکھ سے زائد مستحق افراد کو گوشت فراہم کیا جائے گا۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اعلان کیا کہ وہ گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی عید فلسطینی مہاجرین کے ساتھ منائیں گے اور مصر میں غزہ کے متاثرہ افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کریں گے۔

نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن، ذکر اللہ مجاہد نے بتایا کہ الخدمت کا نیٹ ورک ملک بھر میں موجود ہے اور تربیت یافتہ رضاکار، نگران کمیٹیاں اور ویٹرنری ماہرین جانوروں کی خریداری سے لے کر گوشت کی باعزت تقسیم تک کے تمام مراحل کی نگرانی کرتے ہیں۔ اس ضمن میں تجرباتی کیٹل فارمز، جدید سلاٹر ہاؤسز، چِلر ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کا مؤثر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے دینی آگاہی، صفائی و صحت اور چرمِ قربانی کے درست استعمال سے متعلق مہمات بھی چلاتی ہے، تاکہ قربانی کے عمل میں عزتِ نفس کا بھی تحفظ ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیں:الخدمت قربانی پراجیکٹ کیسے کام کرتا ہے؟ جانور خریدنے سے گوشت تقسیم کرنے تک کی کہانی

الحق سبحانی نے اس موقع پر بتایا کہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک میں غربت کی شرح میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایک کروڑ تیس لاکھ مزید افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ ایسے میں الخدمت کی قربانی مہم نہ صرف ایک عبادت ہے بلکہ معاشرتی فلاح کی ایک مؤثر صورت بھی ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی، نیز مسلم این جی اوز، الخدمت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی طرف سے دی جانے والی قربانی مکمل شرعی و اخلاقی تقاضوں کے مطابق ادا کی جاتی ہے، جس کی مکمل رپورٹنگ بھی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:ترک سفیر الخدمت کا رضا کار بن گیا

پریس کانفرنس میں الخدمت کمیونٹی سروسز کے چیئرمین ذکر اللہ مجاہد، الخدمت پنجاب وسطی کے صدر اکرام الحق سبحانی، سیکرٹری جنرل الخدمت لاہور ریجن پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نذیر، اور نیشنل ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز عامر محمود چیمہ نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی، نیز مسلم این جی اوز، الخدمت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی طرف سے دی جانے والی قربانی مکمل شرعی و اخلاقی تقاضوں کے مطابق ادا کی جاتی ہے، جس کی مکمل رپورٹنگ بھی کی جاتی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس