Follw Us on:

شہباز شریف ایک پپٹ ہے اور انہیں خود کو وزیرِاعظم کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے، حامد خان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hamid khan

پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ایک پپٹ ہے، شہباز شریف کو خود کو وزیر اعظم کہتے ہوئے شرم آنی چائیے، جس نے 26ویں ترمیم کے لیے ووٹ ڈالا ان کے نام سیاہ باب میں لکھے جائیں گے۔

نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

وکلا کنونشن میں سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر لاہور ہائیکورٹ بار، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلا رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

Salman akram raja

پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان کا کہنا تھا کہ ہمارا عدالتی نظام بے معنی ہو کر رہ گیا، یہ ہم پر فرض ہے آئین کے لئے کھڑے ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایک پپٹ ہے، شہباز شریف کو خود کو وزیر اعظم کہتے ہوئے خود کو شرم آنی چائیے، جس نے 26ویں ترمیم کے لیے ووٹ ڈالا ان کے نام سیاہ باب میں لکھے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ‏جناح ہاؤس حملہ کیس، اعجاز چوہدری سمیت تحریک انصاف کے 250 سے زائد افراد پر فردِ جرم عائد

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر جھوٹ پر مبنی نظام مسلط کردیا گیا ہے، الیکشن لوٹنے کے بعد ہماری عدالتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس