Follw Us on:

ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کو ایف آئی آر اور پاسپورٹ منسوخی کا سامنا کرنا پڑے گا،محسن نقوی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mohsin naqvi feature overall
ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کو ایف آئی آر اور پاسپورٹ منسوخی کا سامنا کرنا پڑے گا،محسن نقوی( فائل فوٹو)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور ان کے پاسپورٹ بھی منسوخ کیے جائیں گے۔ مزید فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کو پانچ سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ کی ہدایات پر پاسپورٹ کے قواعد و ضوابط کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں، اس لیے مستقبل میں ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :بیرون ملک بھیک مانگنے والے 5400 پاکستانی ڈی پورٹ، تعلق کن کن علاقوں سے ہے؟

واضح رہے کہ یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ 16 ماہ میں 5000 پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ 
وفاقی وزیر داخلہ نےاپریل میں اعلان کیا تھا کہ حکومت ڈی پورٹ کیے جانے والوں کے پاسپورٹ بلاک کر دے گی، ڈپورٹ ہونے والےافراد کو پانچ سال کے لیے پاسپورٹ واچ لسٹ میں بھی رکھا جائے گا۔ پاسپورٹ ریگولیشنز کا جائزہ لینے اور اسے مضبوط بنانے کے لیے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

مزید پڑھے:حکومت کا 53 ہزار ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

پاکستان طویل عرصے سے بھیک مانگنے کے منظم حلقوں کے ساتھ جدوجہد کر رہا ہے، جہاں پورے خاندانوں کو استحصالی ٹھیکیداروں کے لیے روزانہ کوٹہ کمانے پر مجبور کیا جاتا ہے،لیکن اس بحران کی بین الاقوامی جہت سنجیدہ قانونی غور و فکر کا متقاضی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس