Follw Us on:

گوجرانوالہ: اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث خاتون سمیت پانچ ملزمان گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Fia
ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث خاتون سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ (فوٹو: گوگل)

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث خاتون سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے ‘ڈان نیوز’ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں ایف آئی اے گوجرانوالہ اور فیصل آباد زون کی جانب سے مختلف علاقوں میں کیے گئے چھاپوں کے دوران عمل میں آئیں، یہ کارروائیاں سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں کی گئیں، جن کے دوران وسیم عباس، حیدر، حارث شاہد اور نبیلہ نامی ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے جعلی وعدوں کے ذریعے لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم حارث شاہد نے ایک شہری سے البانیہ میں ملازمت دلوانے کے نام پر 26 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کیے، مگر اسے آذربائیجان اور بعد ازاں ازبکستان بھجوا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: تیز آندھی اور طوفانی بارش کی باعث دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی، مریم نواز کا انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ملزم وسیم عباس نے سعودی عرب میں نوکری کے جھانسے میں 22 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے، مگر ملازمت دلوانے میں ناکام رہا۔

ملزمان حیدر اور نبیلہ نے ایک اور شہری کو متحدہ عرب امارات میں ملازمت دلوانے کا لالچ دے کر 7 لاکھ 72 ہزار روپے بٹورے، مگر متاثرہ فرد کو بیرون ملک نہیں بھیجا جا سکا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان متاثرین سے رقم ہتھیانے کے بعد روپوش ہو گئے تھے، جنہیں جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے عمر عرفان نامی انسانی اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم پر شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے اور بھتے کی مد میں 11 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیانے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس