روسی وزارت دفاع کے مطابق اتوار کی صبح یوکرین کی جانب سے ڈرونز کا ایک منظم حملہ کیا گیا، جس میں لگ بھگ 100 بغیر پائلٹ طیارے روسی حدود میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے۔
حکام نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے چار گھنٹوں کے دوران 95 ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا یا ناکام بنایا۔
ان حملوں میں دو ڈرون ماسکو کے قریب تباہ کیے گئے، جب کہ زیادہ تر حملے روس کے وسطی اور جنوبی علاقوں پر مرکوز تھے۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے بعد ازاں ٹیلیگرام پر بتایا کہ دارالحکومت کے اطراف 11 ڈرونز کو روکا گیا۔
اس کارروائی کے دوران ماسکو کے تین بڑے ہوائی اڈے عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔
علاقائی حکام کے مطابق تولہ اور ٹور شہر میں بھی ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ واقعہ نے روسی فضائی تحفظ پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کے نشانے پر کیوں؟