Follw Us on:

پاکستان نے دہشت گردوں  کو ختم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی، انڈین وفد کا امریکا میں الزام 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Indian member parliment
پاکستان نے دہشت گردوں  کو ختم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی،کانگریسی رکن کا الزام( فائل فوٹو)

انڈین کانگرس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس مسئلے پر متحد ہو کر مؤثر اقدام کرنا ہوگا۔

انڈیا کی سیاسی جماعت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں انڈین پارلیمنٹ کے اراکین کا ایک وفد پہلگام حملے اور اس کے بعد انڈیا کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے امریکا پہنچ گیا ہے۔

ششی تھرور نے کہا کہ حملے کے ایک گھنٹے کے اندر ٹی آر ایف نامی ایک گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی، جسے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اب ہم اس معاملے میں ایک نیا راستہ تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے نہ کسی کو مجرم ٹھہرایا ہے اور نہ ہی کسی کے خلاف فوجداری مقدمات شروع کیے ہیں، پاکستان نے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی اور وہاں محفوظ پناہ گاہیں بدستور موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انڈیا میں مون سون بارشیں آٹھ دن پہلے پہنچ گئیں، 70 کھرب کی معیشت دباؤ کا شکار کیوں؟

ششی تھرور نے مزید کہا کہ اگر پاکستان ایسا کرتا ہے تو ہم اس آپریشن کی طرح مزید کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ دہشت گردوں کو سزا ملنی چاہیے اور ہم ان کی تلاش جاری رکھیں گےلیکن ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ یہ لوگ کہاں رہتے ہیں اور انہیں تربیت، ہتھیار اور مالی معاونت کہاں سے ملتی ہے۔

پاکستان نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور اس کا مؤقف رہا ہے کہ نہ تو اس کا پہلگام حملے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی پاکستان میں شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانے موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:خاموش سمندری جنگجو: پاکستان کا آگسٹا 90 بی اور انڈیا کا آریہنت، زیرِ سمندر کس کی طاقت فیصلہ کن ہے؟

وفد نے نیویارک میں نائن الیون کی یادگار پر خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ششی تھرور نے کہا کہ یہ ایک ایسا شہر ہے جس میں دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں کے نشانات ہیں اور ہم حال ہی میں اپنے ملک میں ایک دہشت گردانہ حملے کا شکار ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں یہ یاد دلانے آئے ہیں کہ یہ ایک مشترکہ اور عالمی مسئلہ ہے، ہمیں متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں، جن میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔

ششی تھرور انڈیا کی سفارتی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس