Psl 2025

📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں اور 144 رنز بنالیے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو مشکل حالات میں بھی فائنل کھیلنے پر شاباش دی۔ مریم نواز نے کہا کہ فاتح لاہور قلندر ہو یا کوئٹہ گلیڈی ایٹر فاتح پاکستان ہوگا۔پی ایس ایل کھیلنے والے کرکٹرز نے عز م و حوصلے کی مثال قائم کی کرکٹ پاکستانیوں کا جنون ہے، کرکٹ گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہونا خوش آئند ہے۔پاکستانی قوم امن پسند اور سپورٹس سے محبت کرنے والی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کو شاباش بھی دی۔

وسیم جونئیر انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل پائے

لاہور قلند میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے سکندر رضا کو وسیم جونئیر کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ آج کے میچ کا پریشر نہیں لیں گے


مکمل تفصیلات:

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا فائنل آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے، جس میں گلیڈی ایٹرز نے قلندرز کو جہت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

پی ایس ایل کے فائنل میچ میں گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپننگ کے لیے کپتان سعود شکیل اور فن ایلن کریز پر آئے، مگر دونوں ہی بلےباز کچھ خاطر خواہ اسکور بنانے میں ناکام رہے، سعود شکیل تیسرے اوور میں قلندرز کپتان شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے اور چھ گیندوں پر محض 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔

سعود کے پیچھے فن ایلن بھی 12 رنز بناکر چل دیے، گلیڈی ایٹرز بلے باز وقفے وقفے سے آتے اور چلے جاتے۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب حسن نواز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 76 رنز بنائے اور لڑکھڑاتی ٹیم کا مجموعی اسکور 201 پر پہنچانے میں مدد کی۔

ان کے علاوہ ایوشکا فرنینڈو نے 29، فہیم اشرف نے 28، ریئلی روسو اور دنیش چندیمل نے 22،22 رنز بنائے، جب کہ مزید کوئی کھلاڑی بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا۔

پی سی بی کی کرکٹ لیگ ’پی ایس ایل‘ آج فائنل میچ کے ساتھ ختم ہوجائے گی، آخری معرکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، مگر اس فائنل میچ کے دوران کیا مختلف ہوگا؟

پاکستان انڈیا کشیدگی کے بعد ایسا کوئی ایونٹ نہیں جس میں پاکستان کی فوج کوسلام پیش نہ کیا گیا ہو، اسلام آباد میں سرکاری تقریبات ہورہی ہیں تو آئی ایس پی آر اور نجی ادارے ملی نغمے جاری کررہے ہیں۔

پی ایس ایل فائنل کی تقریب میں بھی پاک فوج کو’خراج تحسین‘ پیش کیا جائے گا۔ صدرمملکت آصف علی زرداری اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف شرکت کریں گے۔

6 سے 10 مئی تک جاری بھارت کی مسلط کردہ جنگ کے جواب میں پاکستان نے اپنے حق دفاع میں فجر کے وقت آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی

اس آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نیوی سمندر میں فولادی دیوار ثابت ہوئی تھی۔

سمندر میں پاک نیوی کی اسی فولادی دیوار نے دشمن کے دل پر ایسی ہیبت طاری رکھی کہ بھارت کے جہاز پیش قدمی کی ہمت نہ کرسکے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ خواہش کے باوجود بھارت کسی بھی صورت پاکستان پر حملہ کی جرات نہ کرسکا تھا۔

پاک نیوی کی سمندر میں یہ فولادی دیوار بھارت کے لیے ناقابل تسخیر رہی اور پاکستان کے تمام ساحلی شہر اور اثاثے محفوظ رہے۔

آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نیوی کی یہ فولادی دیوار اب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائےگی۔