Follw Us on:

اسرائیل نے بھوک سے مرجھائے بچوں میں تحائف بانٹنے والی ننھی وی لاگر کو بھی شہید کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Yaqeen hamad

محصور غزہ کے مرجھائے بچوں میں خوشیاں بانٹنے اور مسکراہٹیں بکھیرنے والی ننھی وی لاگر یقین حماد کو بھی شہید کردیا گیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق یقین نا صرف معصوم بچی تھی بلکہ جنگ زدہ بچوں کے لیے امید کی علامت بن چکی تھی۔ یقین کو اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے شہید کردیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق شہید یقین حماد نے محاصرے کے شکار غزہ میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے ہزاروں افراد تک اپنی آواز پہنچائی۔

یقین کی ویڈیوز میں کبھی یتیم اور بے گھر بچوں کے لیے امدادی سرگرمیوں کی جھلک دکھائی دیتی، تو کبھی وہ بچوں میں تحائف بانٹتے ہوئے ہنستی مسکراتی نظر آتی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل غزہ کے 77 فیصد حصے پر قبضہ کرچکا؟ نیا دعویٰ سامنے آگیا

جمعہ کی رات یقین کی دنیا میں آخری رات ثابت ہوئی۔ دیر البلح کے علاقے میں ایک اسرائیلی فضائی حملے نے یقین حماد کی زندگی لے لی۔

حملے میں شہید یقین کے گھر کو نشانہ بنایا گیا اور وہ ملبے تلے دب کر شہید ہو گئی۔

یقین کی شہادت پر غزہ اور سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور ان کے چاہنے والوں نے ایک ایسی بچی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جو اپنی کمسنی کے باوجود ایک بڑا پیغام دے رہی تھی۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کے جاری حملوں میں 7 اکتوبر 2023إ کے بعد سے اب تک کم از کم 53 ہزار 939 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 22 ہزار 797 زخمی ہو چکے ہیں۔

گورنمنٹ میڈیا آفس نے اپ ڈیٹ شدہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے شہداء کی تعداد 61 ہزار 700 سے زائد بتائی ہے، جن میں وہ ہزاروں افراد بھی شامل ہیں جو تاحال ملبے تلے دبے ہونے کے باعث مردہ تصور کیے جا رہے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے 77 فیصد حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس