Follw Us on:

بھارتی کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کھیل میں سیاست لے آیا

اظہر تھراج
اظہر تھراج
انڈیا ہمیشہ کرکٹ میں سیاست کرتا ہے(فائل فوٹو)

ایک تنازعہ ختم نہیں ہوتا تو بھارت دوسرا لے آتا ہے، حال ہی میں پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے’ہائبرڈ ماڈل‘ پر مانا تو اب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی ٹیم کی جرسیوں پرمیزبان ملک (پاکستان) کا نام شامل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان اور دبئی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا۔

بھارت نے اس سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں ہائبرڈ انتظامات کیے گئے، جہاں پاکستان سرکاری طور پر میزبان ہے جبکہ بھارت کے میچز دبئی منتقل کر دیے گئے ہیں۔

جرسی کے اس تنازع نے دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ پی سی بی کے عہدیدار وں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو سیاست کا شکار بنانے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا، “یہ صرف ایک جرسی کا معاملہ نہیں، بلکہ کھیل کی روح کا معاملہ ہے”۔

 بی سی سی آئی کی رپورٹ کے مطابق کپتان روہت شرما کو پاکستان میں کپتانوں کی میٹنگ اورافتتاحی تقریب کے لیے بھیجنے سے بھی انکارکردیاگیاہے، جس سے کشیدگی مزید بڑھ گئی۔” انہوں نے مزید کہا، “ہمیں یقین ہے کہ عالمی گورننگ باڈی (آئی سی سی) ایسا نہیں ہونے دے گی اورپاکستان کی حمایت کرے گی”۔

آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے یہ ایک روایت ہے کہ وہ اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کے حصے کے طور پر میزبان ملک کا نام شامل کرتی ہیں چاہے ایونٹ کہیں بھی منعقد ہو۔

گوگل فوٹو

یاد رہے جب پاکستان نے 2016 اور 2023 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں میں شرکت کی تو پاکستانی ٹیم کی جرسیوں پرانڈیا پرنٹ تھا۔

انڈین ٹیم نے پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کیا ہے اورحالیہ رپورٹس میں یہ تجویز کیا جا رہا ہے کہ انڈیا کےکپتان روہت شرما بھی ایونٹ سے قبل کپتانوں کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

شائقین اور کرکٹ تجزیہ کاروں نے اس مسئلے پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھیل کے اصل مقصد سے توجہ ہٹانے والا قرار دیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور ٹورنامنٹ کے پروٹوکولز کی پابندی کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

فروری 2025 میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پہلے ہی انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیاسی اور کرکٹ کے تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر چکی ہے۔ایونٹ کے آغاز میں چند ہفتے ہی باقی ہیں، اور یہ تازہ تنازع کھیل پر چھائی ہوئی وسیع تر سفارتی مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔

پاکستان اور انڈین کپتان انڈیا میں منعقدہ ورلڈ کپ کا لوگو لگائے ہوئے ہیں۔ / گوگل فوٹو

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ، جو 15 میچز پر مشتمل ہوگا، 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے تین مختلف مقامات کراچی، لاہوراورراولپنڈی میں اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔میزبان پاکستان 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گا، جبکہ شائقین کے دلوں میں ہلچل مچانے والا میچ پاکستان بمقابلہ انڈیا 23فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

اظہر تھراج

اظہر تھراج

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس