Follw Us on:

ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Chand
پاکستان میں عیدالاضحی 2025 کب ہو گی؟

مرکزی روایت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ کا چاند نظر نہیں آیا، عید 7 جون کو ہوگی۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو، ملائیشیا اور برونائی میں 7 جون کو منائی جائے گی

عرب میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب ملائیشیا اور برونائی میں عید کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث ان دونوں ممالک میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

ماہرین فلکیات اور رویت ہلال کمیٹیوں نے اپنے الگ الگ اجلاسوں میں چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی، جس کے بعد اسلامی مہینے ذوالحجہ کی پہلی تاریخ 30 مئی سے شروع ہوگی اور یومِ عرفہ 6 جون کو ہوگا، جب کہ عید کا دن 7 جون قرار پایا۔

اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے شواہد کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ ذوالحج کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا جا سکے۔

محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین کے مطابق آج شام چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے ہوگی، جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق قابل رویت نہیں سمجھی جاتی۔

اسی بنیاد پر کہا جا رہا ہے کہ چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ ماہرین کی پیش گوئی ہے کہ اگر چاند آج نظر نہ آیا تو یکم ذوالحج 29 مئی کو ہوگی اور یوں پاکستان میں عیدالاضحیٰ بروز ہفتہ 7 جون 2025 کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر بھی چاند کی رویت پر نظریں جمی ہوئی ہیں۔ سعودی عرب میں بھی آج ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوگا اور سعودی فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی حالات کے تحت چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔

 اگر چاند نظر آ گیا تو وہاں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں جس کے نتیجے میں یو اے ای میں بھی عید 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

یوں دنیا کے مختلف ممالک میں عید کی تاریخوں میں ایک دن کا فرق متوقع ہے اور پاکستان میں عوام مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے حتمی اعلان کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ قربانی اور عید کی دیگر تیاریاں مکمل کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں: ساہیوال میں ’بنوقابل‘ کا میلہ: ’کشمیر و فلسطین کے مظلوم بچوں کو مت بھولیں‘

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس