پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں دس گنا اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق کم عمر ڈرائیور کی صورت میں والدین کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
بڑھتے ٹریفک حاددثات کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا خطرناک ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ پر گاڑی کو بند کر دیا جائے گا۔
اگر کوئی ڈرائیور گاڑی مقررہ رفتار سے زیادہ چلاتا ہے یا حد سے زیادہ سامان یا سواریاں لے کر سڑک پر آتا ہے تو اس کی گاڑی کو روٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :دورہ ایران: شہبازشریف کی ایرانی سپریم لیڈر، صدر سے ملاقاتیں، اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک نظام میں بہتری نظر نہیں آ رہی اور اس کے لیے ٹھوس اور دیرپا اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہیں تاکہ زمینی حقائق سے آگاہ رہیں۔