Follw Us on:

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sadia iqbal

پاکستان کی باصلاحیت لیفٹ آرم اسپنر بولر سعدیہ اقبال نے آئی سی سی ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

انہوں نے انگلینڈ کی معروف اسپنر سوفی ایکلسٹون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

سعدیہ اقبال نے ایک درجہ ترقی کے بعد ٹی20 بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سنبھالی ہے۔ حالیہ مہینوں میں ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے، جہاں انہوں نے اپنی بولنگ کے ذریعے ٹیم کو زبردست فتوحات دلوائی۔ گزشتہ سال منعقد ہونے والے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں سادیہ نے چار میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کیں، جن کا اوسط صرف 13.33 رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کون کون شامل ہے؟

آئی سی سی رینکنگ میں انڈیا کی دیپتی شرما دوسرے نمبر پر اور آسٹریلیا کی انابیل سدرلینڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ سابق نمبر ون بولر سوفی ایکلسٹون اس بار ٹاپ تھری سے باہر ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین آئی سی سی رینکنگ کے مطابق کسی بھی پاکستانی بیٹر کا نام ٹاپ ٹین میں شامل نہیں رہا۔ آسٹریلیا کی تجربہ کار بیٹر بیتھ مونی پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جنہوں نے مسلسل عمدہ کارکردگی سے اپنی پوزیشن مستحکم رکھی ہے۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز نے پہلا نمبر حاصل کر رکھا ہے، جبکہ انڈیا کی دیپتی شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کی کپتان ندا ڈار تیسرے نمبر پر فائز ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس