Follw Us on:

خیبرپختونخوا میں طوفان، بارش سے نظام زندگی متاثر: یہ کہاں تک پہنچے گا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Swat

محکمہ موسمیات اسلام آباد نے شدید بارشوں اور طوفان کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شہریوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ موسم کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فی الحال خیبرپختونخوا کے اوپر موجود موسمی نظام بارش، آندھی اور گرج چمک کے مزید سلسلے پیدا کرے گا جو اگلے 4 سے 6 گھنٹوں میں اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، کوٹلی، مظفرآباد، میرپور، راولا کوٹ، گڑھی دوپٹہ اور ملحقہ علاقوں کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

پشاور سے شانگلہ تک گرج چمک کے طوفان متحرک ہیں۔ آج شام اٹک، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد، ہریپور، ایبٹ آباد، صوابی، مظفرآباد، کوٹلی، میرپور، گجرات، ڈی آئی خان، بنوں سمیت کئی علاقوں میں 80-100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

اس دوران کچھ مقامات پر تیز بارش، ژالہ باری اور گرد آلود طوفان کی بھی توقع ہے۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی اس سرگرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Rainy day
ملک کے مختلف شہروں میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

سوات، مردان اور استور میں آج ہونے والی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار تو کر دیا، مگر شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

سوات کے مختلف علاقوں میں سہ پہر کے وقت اچانک بادل چھا گئے، تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جو کئی منٹوں تک جاری رہا۔ کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Islamabad rain

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کون کون شامل ہے؟

نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ بعض دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ شہریوں نے موسم کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا مگر بلدیاتی نظام کی ناقص کارکردگی پر بھی شکایات کیں۔

دوسری جانب استور میں موسلا دھار بارش نے سڑکوں کو ندی نالوں میں تبدیل کر دیا۔ کئی مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہو گیا، جس سے مقامی افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس