Follw Us on:

‘میری بیگم اور بھابھی کو تشدد کا نشانہ بنایا’ لاہور پولیس کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Lahore police
باغبانپورہ پولیس نے خاتون کو تشدد کو نشانہ بنایا اور زمین پر لیٹا کر مارتے رہے۔ (فوٹو: گوگل)

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں باغبانپورہ پولیس نے خاتون کو تشدد کو نشانہ بنایا اور زمین پر لیٹا کر مارتے رہے۔

باغبانپورہ پولیس کے تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرِعام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے کس طرح گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس نے گھر میں گھس کر گھر کا سامان اور دروازے توڑ ڈالے، چار تولہ سونا اور ایک لاکھ پچاس ہزار بھی لے گئے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار خاتون کے اوپر بیٹھ کر زدوکوب کرتا رہا۔

مزید پڑھیں: انڈین وزیراعظم کے بیانات ’غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز‘ ہیں، پاکستان

تفصیلات کے مطابق تھانہ باغبانپورہ کے ایس ایچ او نے مناواں کے علاقے غوث گارڈن شہری ثاقب کے گھر چھاپہ مارا، اے ایس آئی آفتاب نے خاتون کو مارا پیٹا، ایس ایچ او کے ساتھ سول وردی والے اہلکار بھی موجود تھے۔

شہری ثاقب نے کہا ہے کہ پولیس نے گھر کے دروازے توڑے، گھر کے کیمرے ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے، یہ کارروائی ریڈ آپریشن ونگ کی جانب سے کی گئی، ہمارا مطلبہ ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔

متاثرہ شہری نے کہا ہے کہ میری بیگم اور میری بھابھی کو پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: جن اداروں کا کام جنگ لڑنا ہے وہ سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

دوسری جانب پولس حکام کا کہنا ہے کہ شہری پر 420 کا مقدمہ درج ہے، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں،خواتین پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس