Follw Us on:

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ایرانی عسکری قیادت سے اہم ملاقات، سرحدی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 05 27 at 6.39.34 pm
ان اقدامات کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔ (فوٹو: فائل)

چیف آف آرمی اسٹاف و فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے منگل کے روز ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے ایرانی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل محمد باقری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم نکات میں ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو فروغ دینا، سرحدی سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانا اور سرحدی علاقوں کو تجارتی اور معاشی رابطوں کے زونز میں تبدیل کرنے کے امکانات کا جائزہ شامل ہے۔ ان اقدامات کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈیا: ‘بھتہ نہ دینے پر’ انتہا پسند ہندوؤں نے چار مسلمانوں کو ادھ موا کرکے ٹرک جلا ڈالا

واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان اس دورے کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اور ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان ان دنوں ترکی، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ تینوں برادر اسلامی ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون اور علاقائی ترقی کے امور پر پیش رفت کی جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس