Follw Us on:

کراچی: کمسن بہنوں پر جنسی اور جسمانی تشدد، پولیس تحقیقات جاری، معاملہ کیا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rap in india
کراچی: کمسن بہنوں پر جنسی اور جسمانی تشدد

شمالی کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں دو کمسن بہنوں پر مبینہ جنسی و جسمانی تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔

پولیس اور میڈیکل حکام نے تصدیق کی ہے کہ 15 اور 8 سالہ بہنوں کو منگل کی شام 5 بج کر 30 منٹ پر سول اسپتال کراچی لایا گیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق بچیوں کو ان کے ماموں اور چچا اسپتال لائے، جہاں میڈیکل معائنے کے دوران ان پر جنسی تشدد کے ‘واضح شواہد’ پائے گئے۔

ڈاکٹر کے مطابق دونوں بہنوں کے جسم پر شدید جسمانی تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، جبکہ 8 سالہ بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر سمیہ نے بتایا کہ نمونے حاصل کر کے سیرولوجی اور ڈی این اے پروفائلنگ کے لیے محفوظ کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 25 مئی کو بھی متاثرہ بچیوں کو نیو کراچی کے ایک سرکاری اسپتال لایا گیا تھا جہاں جنسی ہراسانی اور مارپیٹ کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق متاثرہ بچیوں کے والد چار سال قبل انتقال کر چکے تھے اور ان کی والدہ دوسری شادی کے بعد اپنے نئے شوہر اور بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔

والدہ نے پولیس کو بیان دیا کہ بچیوں کو ایک نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم بچیوں کے ماموں اور چچا نے اسپتال میں اطلاع دی کہ انہیں مبینہ طور پر سوتیلے والد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مختلف بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ: غیرت کے نام پر ماں اور تین سالہ بیٹی کا بہیمانہ قتل

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس