پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سدھیر احمد عباسی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی کانسٹیبل جعفر جہانگیر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جب سی آئی اے کی ٹیم ملزمان کا پیچھا کر رہی تھی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے اچانک پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے واقعے کے بعد پورے ضلع میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ادا کی گئی، جس میں اعلیٰ پولیس افسران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
ان نماز جنازہ کے بعد جاں بحق اہلکار کو سلامی پیش کی گئی اور سب ان کی تدفین ان کے آبائی گاؤں ٹھلہ، ایبٹ آباد میں کی جائے گی۔
پولیس نے جاں بحق اہلکار کی قربانی کو سراہتے ہوئے لواحقین سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔