عالمی فٹبال تنظیم نے انسٹاگرام پوسٹ میں شاہین آفریدی کو دُنیا کے معروف فٹبالرز لیونل میسی، نیمار جونیئر اور لوکا موڈرچ کے ہمراہ پیش کیا ہے۔
انسٹاگرام پر ‘دی آئیکن’ کے عنوان سے جاری کی گئی اس پوسٹ میں اُن کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جنہوں نے (نمبر دس) شرٹ کے ساتھ کھیلوں کی دُنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ شاہین آفریدی کو اس پوسٹ میں شامل کرنے کا مقصد نہ صرف اُن کی بین الاقوامی شہرت کو سراہنا ہے بلکہ پاکستانی شائقین کو فیفا ورلڈ کپ سے قبل سوشل میڈیا مہم کے ذریعے متحرک کرنا بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق، فیفا کی مقامی ڈیجیٹل ٹیمیں پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مداحوں سے رابطے کے لیے مخصوص سوشل میڈیا حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی، جو اس وقت لاہور قلندرز کے کپتان ہیں، حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا چکے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے، جہاں سکندر رضا نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر فتح دلائی۔
یہ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی تیسری ٹائٹل جیت ہے، اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان بن چکے ہیں۔ اُن سے قبل کسی کپتان نے تین ٹائٹل اپنے نام نہیں کیے۔ شاہین آفریدی 2022 اور 2023 میں بھی لاہور قلندرز کو چیمپئن بنا چکے ہیں اور وہ لیگ میں مسلسل دو بار ٹائٹل جیتنے والے واحد کپتان بھی ہیں۔

فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں لیونل میسی، نیمار جونیئر، اور لوکا موڈریچ کے ساتھ مماثلت کے طور پر دکھایا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے حال ہی میں شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کو فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں لیونل میسی، نیمار جونیئر، اور لوکا موڈریچ کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ یہ تمام کھلاڑی مشہور نمبر 10 جرسی کے ساتھ پہچانے جاتے ہیں، اور پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک لفظ “مشہور” لکھا گیا، جس کا مقصد ان لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے عالمی کھیلوں میں اپنی پہچان بنائی۔
نجی نشریاتی ادارے جیو سپر کےمطابق اس اقدام کا مقصد فیفا کی آئندہ ورلڈ کپ مہم سے قبل پاکستانی شائقین کو زیادہ سے زیادہ متحرک اور شامل کرنا ہے۔ فیفا کی مقامی ڈیجیٹل ٹیمیں دنیا بھر کے مختلف ممالک میں، بشمول پاکستان، مخصوص سوشل میڈیا مہمات کے ذریعے مداحوں کی شمولیت میں اضافہ کرنے پر کام کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن
شاہین آفریدی کو اس فہرست میں شامل کرنا ان کی بطور کھلاڑی بین الاقوامی شناخت کی مظہر ہے۔ اب وہ ان چند شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں جنہیں عالمی سطح پر علامتی نمبر 10 جرسی سے منسلک لیجنڈز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں شاندار فتح حاصل کی۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کون کون شامل ہے؟
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں، ٹیم کو آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے، جہاں سکندر رضا نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر ایک گیند باقی رہتے ہی میچ جیت لیا۔
25 سالہ شاہین آفریدی اب پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان بن چکے ہیں۔ وہ نہ صرف 2022 اور 2023 میں لگاتار دو مرتبہ چیمپئن بننے والے پہلے کپتان ہیں بلکہ اب وہ تین بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والے پہلے اور واحد کپتان بھی ہیں۔