Follw Us on:

سندھ حکومت نے یونیورسٹی طلباء کے لیے 2700 سے زائد اسکالرشپس کی منظوری دے دی

مظہر اللہ بشیر
مظہر اللہ بشیر
University of Karachi
سندھ حکومت نے یونیورسٹی طلباء کے لیے 2700 سے زائد اسکالرشپس کی منظوری دے دی( فائل فوٹو)

سندھ حکومت نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے 2723 طلباء کے لیے وظائف کی منظوری دے دی ہے،یہ فیصلہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کے بورڈ اجلاس کے دوران کیا گیا۔

منظور کیے گئے وظائف کا مقصد  یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلبہ کی مالی امداد کرنا ہے تا کہ انہیں فیسوں کی وجہ سے اپنا سال ضائع نہ کرنا پڑے۔

وزیر تعلیم سندھ نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا قیام پسماندہ اور ہونہار طلباء کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسکالرشپس کے ذریعے، سندھ کے طلباء ملک بھر کی 90 سے زیادہ سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد معاشی طور پر پسماندہ پس منظر کے ذہین طلباء کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔

بورڈ نے موجودہ 4,877 طلباء کے لیے وظائف کی تجدید کی بھی منظوری دی، جس سے اس سال مستفید ہونے والوں کی کل تعداد 7,600 ہوگئی۔ 

بورڈ نے سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ اسکالرشپس کو یونیورسٹی کے داخلوں سے جوڑنے کے بارے میں اگلی میٹنگ میں سفارشات پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ’ایٹمی طاقت‘ کیسے بنا؟

سردار علی شاہ نے اسکالرشپ کی منظوری کے منتظر طلباء کے داخلہ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے یونیورسٹیوں کو قائل کرنے کی ضرورت پر زور دیا،بہت سے طلباء مالی مجبوریوں کی وجہ سے یونیورسٹیوں تک نہیں پہنچ سکتے۔ ہمارا مقصد اسکالرشپ کے حصول کے عمل کو مزید ہموار کرنا ہے

انہوں نے اسکالرشپ کی درخواست کے عمل کو مکمل طور پر پیپر لیس بناتے ہوئے اسے مکمل ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کی۔ شفافیت کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور خودکار جانچ کا نظام بھی تیار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مودی گولی چلاؤ گے تو جواب میں غوری چلے گا، حافظ نعیم الرحمان

وزیرسرادرعلی  شاہ نے یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا، جو بورڈ کے ممبر ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ وہ حاضر ہوں اور طلباء کی تعلیم تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے تجاویز پیش کریں۔

کراچی میں منعقدہ اجلاس میں کالج ایجوکیشن کے سیکریٹری شہاب قمر انصاری، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ایڈیشنل سیکریٹری جوڈیشل اینڈ ایس ای ایف اقبال جمانی، ایس ای ای ایف بورڈ کے اراکین اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مظہر اللہ بشیر ملٹی میڈیا جرنلسٹ کی حیثیت میں پاکستان میٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مظہر اللہ بشیر

مظہر اللہ بشیر

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس