کپتان سلمان علی آغا کی نصف سنچری اور حسن علی کی پانچ وکٹوں کی بدولت پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
202 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 19.2 اوورز میں ڈھیر ہونے سے پہلے صرف 164 رنز ہی بنا سکی۔
بنگلہ دیش نے تعاقب میں ایک متزلزل آغاز کیا جب حسن نے دونوں حریف اوپنرز پرویز حسین ایمون اور تنزید حسن کو پاور پلے میں ہی پویلین لوٹا دیا۔
بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے توحید ہردوئے کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت قائم کی۔ حسن علی نے چار اوورز میں 30 رنز کے عوض پانچ شکار کیے۔ حسن علی نے شاندار باؤلنگ کے ساتھ پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت کی، اس کے علاوہ شاداب خان نے دو جبکہ خوشدل شاہ، سلمان علی آغا اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، ہوم سائیڈ نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بناکر بنگلہ دیش کو 202 رنز کا ایک مشکل ہدف دیا۔
تاہم میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا کیونکہ ان کی نئی اوپننگ جوڑی صائم ایوب (صفر) اور فخر زمان (ایک) پہلے دو اوورز میں بالترتیب صرف پانچ رنز کے ساتھ مہدی حسن اور شرف الاسلام کا شکار ہو گئے۔
ابتدائی شکست کے بعد، کپتان آغا نے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو ریکوری شروع کرنے کے لیے درمیان میں جوائن کیا۔ دونوں نے مل کر 31 گیندوں میں تیسرے کے لیے 48 رنز بنا کر اننگز کو مستحکم کیا جب تک کہ حارث ساتویں اوور میں تنظم حسن ثاقب کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا کا فٹبال لیجنڈز کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی کو خراجِ تحسین
جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے 18 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا 34 گیندوں پر 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے آٹھ چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔ ان کے علاوہ نائب کپتان شاداب خان نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی بیٹنگ مہم کی باگ ڈور سنبھالی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام شاندار بولر رہے، انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ مہدی حسن، حسن محمود، تنظیم حسن ثاقب، رشاد حسین اور شمیم حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان اب تین میچوں کی T20I سیریز میں 1-0 سے آگے ہے، دوسرا میچ جمعہ کو اسی مقام پر کھیلا جانا ہے۔