Follw Us on:

امیر جماعت اسلامی سندھ نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کو سندھ حکومت کی نااہلی قراردے دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
J.islami
جماعت اسلامی نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کو سندھ حکومت کی نااہلی قراردے دیا( فائل فوٹو)

 امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کو سندھ حکومت کی نااہلی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے پانی پرڈاکہ،زمینوں کی بندربانٹ سے لیکرکارونجھرپھاڑکی کٹائی تک سندھ برائے فروخت کا بورڈ لگا دیا ہے۔

کاشف سعید شیخ کا کہنا ہے کہ تھرکے کوئلے سے پیداہونے والی بجلی اور73فیصد گیس کی پیداواردینے والے صوبہ کے عوام بدترین لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں جبکہ دوسرے صوبے کے کارخانے اس سے چلائے جارہے ہیں یہ سندھ کے عوام کے ساتھ سراسرظلم وناانصافی ہے جس میں17سال سے سندھ پربرسراقتدارپارٹی سہولتکاروبرابرکی شریک ہے۔

انہوں نے کہاکہ شدید گرمی کے باوجود کراچی سے کشمور سندھ میں 12سے 18گھنے بجلی کی لوڈشیڈنگ ظلم ونانصافی انتہا ہے،کے الیکٹرک شہر میں مافیا اورحکومت کی لاڈلی بن چکی ہے جس کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد بھی منظور نہیں ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:مودی گولی چلاؤ گے تو جواب میں غوری چلے گا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ یہی ظلم عوام کے ساتھ دوسری کمپنیاں کر رہی ہیں مگرعوام کی دادفریا سننے والا بھی کوئی نہیں ہے۔انہوں نے زوردیا کہ کرپشن ہوشربالائن لاسز اورمفت خوری ختم کرکے عوام کو بجلی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔

انہوں نے سندھ حکومت کو سکتی سے کہا کہ کرپشن ہوشربالائن لاسز اورمفت خوری ختم کرکے عوام کو بجلی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس