وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچے، جہاں دوشنبہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، تاجکستان کے وزیراعظم عزت مآب قاہر رسول زادہ نے خود ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے، جس میں وزیرِ خارجہ، وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری حکام شامل ہیں۔ دورے کے دوران پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی روابط پر بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شہباز شریف ترکی، ایران اور پھر آذربائیجان کے بعد اب تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں، حالیہ دوروں سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک میں اپنا لوہا منوانا چاہتا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے دوشنبے میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف انڈین جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پرانڈیا سے جواب دہی کرے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور اپنی علاقائی خود مختاری، سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے کشمیر کے دیرینہ تنازع کا حل ناگزیر ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 دورہ تاجکستان میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی، وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، سی پیک کو وسطی ایشیا تک توسیع دینا چاہتے ہیں۔
شہباز شریف نے تاجک صدر کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے تاجک صدر امام علی رحمان کی واٹر ڈپلومیسی کی تعریف کی اور گلیشیئرز سے متعلق عالمی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔
دوسری جانب تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ پاکستان بااعتماد دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے حامی ہیں، امن و استحکام کی بحالی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے۔
تاجک صدر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
امام علی رحمان نے کاہ کہ پاکستان ہمارا قابل اعتماد شراکت دار ہے، زراعت و صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف 4 ملکی دورہ مکمل کرکے واپس وطن لوٹ آئے ہیں ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہ تاجکستان
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 30, 2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورہ مکمل کر کے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے وطن واپس روانہ
دوشنبے ائیرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ (Hokim Kholiqzoda) نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا… pic.twitter.com/iIbBn51MSy
وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورہ مکمل کر کے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے وطن واپس روانہ ہوئے۔
دوشنبے ائیرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ (Hokim Kholiqzoda) نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔