چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں ہیں اور وہ کہہ چکے ہیں کہ ڈیل کر کے باہر نہیں آؤں گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے 5 جون کو بانی پی ٹی آئی کا کیس لگے گا، کچھ لو اور کچھ دو کا غلط تاثر لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ڈیل کرکے باہر نہیں آؤں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کچھ لے لو کچھ دے دو ، بانی پی ٹی آئی پر سیاسی کیسز بنائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں اس پارٹی کا حق ہے، جس کو عوام نے ووٹ دیا، ہماری جیتی ہوئی سیٹوں کے مطابق مخصوص سیٹیں ملنی چاہئیں، ہم عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جن اداروں کا کام جنگ لڑنا ہے وہ سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی کے خلاف بنے تمام کیس سیاسی اور بوگس ہیں، پہلے بانی پر 300 کیس بنائے گئے، 45 سال کی سزائیں دی گئیں، بانی عوام کے دلوں میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی بالکل بے گناہ ہیں، رہائی ہر صورت ہونی چاہئے، امید ہے بانی کا کیس 5 تاریخ کو لگے گا، لسٹ میں بانی کا کیس ہونا چاہئے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ چیف جسٹس خود ملے تھے، رہائی کیس سننے کے بعد ہو گی، امید ہے بانی پی ٹی آئی کے کیس کی تاریخ لگ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا اہم ایشیائی ریاستوں کا دورہ: کیا پاکستان خارجہ پالیسی کا نیا باب کھول رہا ہے؟
اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانےمیں ناکام رہا تھا، ضروری ہے جیتنے والوں کو مخصوص نشستیں دی جائیں۔