Follw Us on:

میں آج جو کچھ بھی ہوں والدین اور اساتذہ کی وجہ سے ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Asim munir
قوم آہنی دیوار بن جائے تو کوئی طاقت گرا نہیں سکتی۔ (فوٹو: گوگل)

چیف آف آرمی اسٹاف و فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں والدین اور اساتذہ کی وجہ سے ہوں۔

مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سییئرز اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کی ذمہ داری ہے، اساتذہ نے پاکستان کی کہانی آگے نسلوں کو بتانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں، وہ والدین اور اساتذہ کی وجہ سے ہوں۔

عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی، معرکہ حق ثبوت ہے کہ جب قوم آہنی دیوار بن جائے تو کوئی طاقت گرا نہیں سکتی۔

مزید پڑھیں: امریکا خود 36 ہزار ارب ڈالرز کا مقروض ہے اور جہاں مفاد ہو وہاں جمہوریت کی بات نہیں کرتا، حافظ نعیم الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح کا مسئلہ ہے، کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے۔ انڈیا نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی۔ انڈیا ناکام ہوچکا ہے اور اب کشمیر کا مسئلہ دبانا ممکن نہیں رہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی انڈیا کا اندرونی مسئلہ ہے، جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں پر بڑھتا ظلم اور تعصب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔ ہمارا عزم پاکستان کو ایک ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے، جس میں تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کریں گے۔ ایک ایسی ریاست بنانا ہے، جہاں تمام ادارے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر خود لوٹ کے ہمارے پاس آئے گا، انڈین وزیردفاع کا دعویٰ 

عاصم منیر نے قوم سے درخواست کی ہے کہ جو بھی ریاست کو کمزور بنانے کی کوشش کرے، اس کی نفی کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس