Follw Us on:

این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Weather
این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی( فائل فوٹو)

موسم کے نئے سلسلے کے باعث ملک بھر میں طوفان، تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اس حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق، آج رات 11 بجے تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی، طوفان اور موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب اور جنوب مشرقی پنجاب میں بھی ژالہ باری، آندھی اور شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور، چارسدہ، صوابی اور مردان میں ژالہ باری اور طوفانی بارش متوقع ہے، جب کہ جنوبی پنجاب کے رحیم یار خان اور صادق آباد کے علاقوں میں بھی شدید بارش، آندھی اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں مظفرآباد اور وادی نیلم کے علاقوں میں بھی آندھی، طوفان اور شدید بارش کا امکان ہے، جب کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں متوقع شدید بارشیں لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:حالیہ بارش اور شدید آندھی سے 12 افراد جاں بحق، موسمیاتی تبدیلی ملک کو کیسے متاثر کر رہی ہے؟

عوام سے التماس کی گئی ہے کہ طوفان اور شدید بارش کے دوران محتاط رہیں، اور خطرے سے دوچار علاقوں میں بارش کے دوران سفر سے گریز کریں۔
تیز ہواؤں اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، درختوں اور بل بورڈز سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متوقع موسمی صورتحال کے دوران کھڑی فصلوں، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس