Follw Us on:

انتظار کی گھڑیاں ختم، لاہور کی سڑکوں پر ایکو فرینڈلی بسیں دوڑنے کے لیے تیار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ایکو فرینڈلی بسیں
ایکو فرینڈلی بسیں / گوگل

میٹرو، سپیڈو اور اورنج لائن ٹرین کے بعد عوامی سہولت کے لیے 15 فروری سے لاہور کی سڑکوں پر ایکو فرینڈلی  الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی۔

پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جدید ترین ایکو فرینڈلی الیکٹرک بسیں چین سے لاہور پہنچ گئی ہیں۔ پہلے فیز میں 27 میں سے 21 بسیں منگل کوPTC  کے ڈپو پر پہنچائی گئیں جبکہ مزید 6 بدھ کو پہنچ جائیں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے مطابق  15جنوری کو بسیں چین سے کراچی پورٹ پر پہنچائی گئی تھی۔ بسوں کی کلیئرنس اور لاہور روانگی تک کے اقدامات  مکمل کرنے خود کراچی گئے تھے۔ پنجاب کو میٹرو بسوں اور اوررنج لائن ٹرین کے بعد ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا تحفہ ملنے جا رہا ہے۔

وزیر ٹرنسپورٹ نے کہا کہ 15فروری تک لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی۔ 27 الیکٹرک بسیں بارش کی پہلی بوند ہیں اس کے بعد 500 سے زائد مزید الیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی۔ الیکٹرک بسوں سے عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولت میسر آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تمام متلعقہ افسران کو ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود دے رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ایک ایک کر کے وعدے پورے کر رہی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ مخالفین صرف باتیں کرتے رہے گئے مگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے عملی اقدامات سے صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ ایکوفرینڈلی ٹرانسپورٹ منصوبے کا سارا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اورنج ٹرین،  سپیڈواور میٹرو بس جیسے منصوبوں سے شہریوں کے سفری اخراجات بہت کم ہو گیے ہیں۔ ان پبلک بسوں کے پورے لاہور میں سٹیشن ہونے کی وجہ سے کم کرائے والی بسیں شہریوں کے لیےخوش آئند بات ہے۔

اورنج لائن ٹرین کا لاہور میں 25 فروری 2020 کو پاکستان تحرک انصاف کے دور میں افتتاح کیا گیا تھا۔ اورنج لائن ٹرین کے ٹریک کی لمبائی 27.1 کلو میٹر اور 26 اسٹیشنز ہیں، جس کا پہلا اسٹیشن قلعہ گجراں اور آخری اسٹیشن علی ٹاؤن اسٹیشن  ہے۔

پنجاب میٹرو بس کے اتھارٹھی کے مطابق میٹرو بس کا لاہور میں افتتاح 11 مئی 2013ء کو مسلم لیگ ن کے دور میں کیا گیا تھا۔ میٹرو بس کے 27 اسٹیشنز ہیں جبکہ اس کا ٹریک 27 کلو میٹرز کے فاصلے پر مبنی ہے۔ لاہور میں 115 میٹرو بسیں مسافروں کے لیے رواں دواں ہیں۔ میٹرو بس شاہدرہ سے گجومتہ تک سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔

میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کی وجہ سے شہریوں کے لیے سفر بہت آسان ہو گیا ہے اور اب مزید ایکو فرینڈلی بسوں سے شہریوں کہ سہولیات میں اضافہ ہو جائے گا جس کا بقائدہ طور پر لاہور میں 15 فروری کو افتتاح کیا جائے گا، یہ منصوبہ مہنگائی کے اس دور میں کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ثابت ہو گا۔ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور ٹریفک کے شور سے نمٹمنے کے لیے ایکو فرینڈلی الیکٹرک پبلک بسیں اہم کردار ادا کریں گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس