Follw Us on:

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Arshad nadeem
ارشد ندیم نے گزشتہ برس پیرس اولمپکس میں سب سے لمبی جیولن تھرو کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ (فوٹو: اولمپکس ڈاٹ کام)

جیولن تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جمعہ کو جنوبی کوریا میں منعقدہ چیمپیئن شپ جہاں ارشد ندیم نے اپنی پہلی کوشش میں 83.34 میٹر کی شاندار تھرو کی۔ اس کارکردگی کی بدولت وہ براہِ راست فائنل میں پہنچ گئے۔ ان کے مقابل انڈیا کے یش ویر سنگھ نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔

جیولن تھرو کا فائنل 31 مئی کو ہو گا۔ اس سے پہلے ارشد ندیم نے ایک ویڈیو پیغام میں عوام سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ مقابلہ ان کا پیرس اولمپکس کے بعد پہلا ایونٹ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ قوم ان کے لیے دعا کرے تاکہ وہ پاکستان کے لیے فائنل میں اچھی کارکردگی دکھا سکیں اور میڈل جیت سکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان

Arshad nadeem.
حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز سے نوازا۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ارشد ندیم نے گزشتہ برس پیرس اولمپکس میں سب سے لمبی جیولن تھرو کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ ان کی یہ کامیابی اس لیے بھی خاص سمجھی جاتی ہے کیونکہ وہ پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے جہاں ان کا گھر کچی اینٹوں سے بنا ہوا تھا۔ انہوں نے جیولن پھینکنے کی مشق اپنے طور پر گندم کے کھیتوں میں کی۔

ملک کے لیے ان کی خدمات اور کامیابی کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز سے نوازا، جو ملک کا دوسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس