Follw Us on:

کیا آج بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rainy day
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی الرٹ وارننگ جاری

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ادارے کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔

تاہم، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بعض مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس دوران کشمیر، پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں رات گئے آندھی چلی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، کھاریاں اور سیالکوٹ میں بارش ہوئی جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ ہو گئے اور بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

سوات کے بالائی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی جبکہ مردان اور گردونواح میں تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ بٹ خیلہ اور ہری پور میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں سات دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ژالہ باری اور طوفان کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

اس وقت شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری ہے جبکہ گرمی کی شدت 36 ڈگری محسوس کی جا رہی ہے۔ مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد سے کم ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دوپہر 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرمی سے بچاؤ کے لیے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں جبکہ لاہور میں رات گئے آندھی چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

لازمی پڑھیں: ایران اور سعودی عرب کی بڑھتی قربت: پاکستان کیسے سفارتی توازن برقرار رکھ سکتا ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جا سکتا ہے جبکہ ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفان اور شدید بارش سے تباہی ہوئی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے، دیواریں اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

مردان کے علاقے تخت بھائی میں کمرے کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ دیگر علاقوں میں 3 بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

مہمند کی تحصیل صافی خانقاہ ماربل درنگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے اور اٹک کے گاؤں بہادر خان میں مدرسے کا ایک طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

شدید آندھی اور بارش کے باعث درخت گرنے سے کئی سڑکیں بند اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا چار ملکی دورہ مکمل: ’عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پرانڈیا سے جواب دہی کرے‘

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس