Follw Us on:

لاہور: 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنےوالے دو اوباش گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Lahore police
ملزمان نے والد کی غیر موجودگی میں سوئے ہوئی بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ (فوٹو: فائل)

لاہور بادامی باغ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے 14 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے دو اوباش گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کرایہ کے کمرے میں ساتھ ہی رہائش پزیر تھے، ملزمان نے والد کی غیر موجودگی میں سوئے ہوئی بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے شور کرنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ ایس پی سٹی نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی، ایس ایچ او بادامی باغ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان میں اشتیاق اور جان عالم شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بروقت ریسپانس اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او بادامی باغ محمد رمضان اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Lahore police ii
ملزمان سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں اور 2 پستول برآمد ہوئیں۔ (فوٹو: فائل)

دوسری جانب لاہور پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے سبزی منڈی آئے شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔ 3 رکنی موٹر سائیکل سنچر گروپ کو چوکی سبزی منڈی پولیس نے گرفتار کیا۔

پولیس نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹبہ گاوں سے گرفتار کیا، ملزمان سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں اور 2 پستول برآمد ہوئیں۔

ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ریکی کر کے گن پوائنٹ پر شہریوں سے واردات کرتے تھے، گرفتار گروپ میں افضال، بابر اور احسان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا کابل میں ناظم الامور کے عہدے کو بڑھا کر سفیر کے درجے پر فائز کرنے کا اعلان

ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مقدمہ درج AVLS کے حوالے کر دیا گیا ہے، موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس