Follw Us on:

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل ضروری ہے، عاصم منیر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Asim munir
پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی بحالی کی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

چیف آف آرمی اسٹاف و فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسرانِ زیر تربیت اور فیکلٹی سے خطاب میں ملکی سلامتی، انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور خطے میں پاکستان کے مؤقف پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا اور دشمن کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے عزائم کو مکمل ناکامی کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے انڈیا کی جانب سے “غیر قانونی ہائیڈرو دہشت گردی” پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کسی بھی خوش فہمی میں نہ رہے، آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، نریندرا مودی

عاصم منیر نے انڈین ریاست کی جانب سے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی سرپرستی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی بحالی کی مہم کامیابی سے جاری ہے اور اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوان افسران کو تلقین کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری لگن، جذبے اور عزم کے ساتھ ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی جنگی ضروریات کے ساتھ ساتھ نوجوان افسران کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے بھی ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کی پیشہ ورانہ تربیت اور خدمات کو سراہا اور قومی سلامتی کے امور پر اپنے واضح اور دوٹوک مؤقف کا اعادہ کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس