نائیجیریا کے وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد آنے والے شدید سیلاب نے کم از کم 115 افراد کی جان لے لی ہے اور درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے ریاست نائیجر کے دارالحکومت موکوا اور قریبی علاقوں کو شدید متاثر کیا۔

نائیجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان کے مطابق، اب تک 115 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو دریائے نائیجر سے برآمد کیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور مقامی افراد بھی اپنے پیاروں کو ملبے سے تلاش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
ماہرین کے مطابق، یہ ہولناک سیلاب موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔ شدید اور مسلسل بارشوں کا غیر معمولی دورانیہ اور شدت بتاتی ہے کہ دنیا بھر میں موسم کس تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ اسی طرح کے شدید موسمی حالات دیگر ممالک میں بھی سامنے آ رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ اب عملی تباہی میں تبدیل ہو چکا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس اور سائنسی تحقیقی اداروں کی رپورٹس کے مطابق، گزشتہ چند ماہ میں دنیا کے مختلف حصوں میں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں شدید بارشوں، گلیشیئر کے پگھلنے اور سیلابوں نے تباہی مچائی ہے