انڈین ائیر چیف کے انٹرویو کے بعد اپوزیشن جماعت انڈین کانگریس کے لیڈر کا بیان بھی سامنے آیا ہے، کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر بلومبرگ ٹی وی کودی گئی سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان کی یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔
انھوں نے یہ بھی لکھا کہ 29 جولائی 1999 کواس وقت کی واجپائی حکومت نے موجودہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے والد اور سٹریٹجک امور کے ماہر کے سبرامنیم کی صدارت میں کارگل ریویو کمیٹی تشکیل دی تھی۔
India’s military confirmed for the first time that it lost an unspecified number of fighter jets in clashes with Pakistan in May.
— Bloomberg TV (@BloombergTV) May 31, 2025
Anil Chauhan, chief of defense staff of the Indian Armed Forces, spoke to Bloomberg TV on Saturday, while attending the Shangri-La Dialogue in… pic.twitter.com/9y3GW6WJfn
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ کمیٹی کارگل جنگ ختم ہونے کے تین دن بعد بنائی گئی تھی اور اس نے پانچ ماہ میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کی تھی۔ ضروری ترامیم کے بعد یہ رپورٹ ’حیرت سے حساب تک‘ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کی گئی تھی۔‘
انھوں نے سوال کیا کہ کیا سنگاپور میں چیف آف ڈیفنس سٹاف کی طرف سے دی گئی معلومات کے بعد مودی حکومت اب ایسا کوئی قدم اٹھائے گی؟
ادھر کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ مودی حکومت نے ملک کو گمراہ کیا تھا، لیکن اب دھند صاف ہو رہی ہے۔ انھوں نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: انڈیا نے پاکستانی حملوں میں طیاروں کی تباہی تسلیم کرلی
کانگریس صدر نے یہ بھی لکھا کہ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر ایک آزاد ماہر کمیٹی ملک کی دفاعی تیاریوں کا جائزہ لے۔
وزیر اتم کمار ریڈی نے بھی مودی سرکار کی سفارتی کمزوریوں اور غیر شفاف پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا، وزیر اتم کمار نے کہا ہے کہ انڈین رافال طیارے آپریشن سندور میں مار گرائے گئے۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی رافال طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔
اُتم کمار نے مودی کو جھوٹا کہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سچائی چھپانا بند کرے، حکومت کی طرف سے مسلسل انکار دراصل اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے، جب امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا، تو بھارت کے ڈی جی ایم او کو کیوں خاموش رکھا گیا؟۔
تلنگانہ کے وزیر اُتم کمار نے انڈین عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومتی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں اور اصل حقائق کو جاننے کی کوشش کریں۔