Follw Us on:

مودی سرکار اپنی سیاسی ناکامیوں کا بوجھ سندور پہ نہ ڈالے، کانگریس رہنما 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Dr ragini nayak

انڈین اپوزیشن جماعت کی مرکزی ترجمان ڈاکٹر راگنی نائیک نے مودی سرکار پر طنز کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ’’ مودی سرکاراپنی سیاسی ناکامیوں کا بوجھ سندور پر نہ ڈالے‘‘۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی ترجمان ڈاکٹر راگنی نائیک نے کہا کہ سندور کا رنگ اور انداز مختلف ریاستوں میں مختلف ہو سکتا ہے لیکن ہر سناتنی ہندو شادی شدہ عورت کے لئے اس کی اہمیت ایک جیسی ہوتی ہے۔

 انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کے لوگوں کو سندور کی یہ روحانی اور ثقافتی اہمیت سمجھ ہی نہیں آتی کیوں کہ نریندرا بابو کو ایک چٹکی سندور کی اہمیت اور قیمت معلوم ہی نہیں ہے۔ 

 راگنی نائیک نے کہا کہ سندور صرف ایک آرائش نہیں بلکہ سہاگ، عزت، محبت، اعتماد اور سات جنموں کے بندھن کی مقدس علامت ہے۔ یہی سندور جو عورت کی مانگ کو سجاتا ہے آج اسے نریندرا مودی اپنی سیاست کی سطحی مہمات میں استعمال کر رہے ہیں۔ مودی حکومت نے ’آپریشن سندور‘ کا باقاعدہ اعلان کیا۔

 راگنی نائیک نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر بی جے پی واقعی خواتین کی فکر کرتی ہے تو وہ ان عورتوں کے گھروں میں کیوں نہیں جاتی جن کے شوہر نوٹ بندی، کورونا، کسان تحریک یا معاشی دباؤ میں جان گنوا بیٹھے ہیں؟ ان کی بیویاں آج بھی مانگ میں سندور نہیں بھر سکتیں، کیا بی جے پی ان کے گھر جائے گی؟

انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ جب کسی سناتنی خاتون کی مانگ میں سندور اس کا شوہر بھرتا ہے یا اسے سسرال یا کسی مندر سے آشیرواد کے طور پر ملتا ہے تو پھر حکومت کی طرف سے ’اجنبی مردوں‘ کے ہاتھوں دیا گیا سرکاری سیندور کس لئے اور کس کے لیے ہوگا؟

 راگنی نائیک نے فوج کے وقار کو سیاسی مہمات میں گھسیٹے جانے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ مودی حکومت فوج کی قربانیوں کا فائدہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اٹھانا چاہتی ہے۔ آپریشن سندور سے قبل ہی  پاکستان کواطلاع دے دی گئی تھی جس کی وجہ سے نقصانات ہوئے لیکن کسی نے اس کی ذمہ داری نہیں لی۔ 

انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلکسٹی ڈپارٹمنٹ پون کھیرا نے انڈین وزیراعظم نریندرا مودی کی پالیسیوں پر سوال اٹھادیے، کہتے ہیں کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

پون کھیرا کا کہنا تھا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پون کھیرا نے مودی سے سوال کیا کہ بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ 

انڈیا کیلئے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، انڈیا کے قریبی دوست روس نے پاکستان کے ساتھ 2.6 بلین کے معاہدے پر دستخط کیے، آپریشن سندور کے بعد کویت، ایران اور دیگر گلف ممالک بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کررہے ہیں۔ 

Iaf

چین اور روس، پاکستان کی ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی انڈیا کو دھمکا رہا ہے، یہ حقیقت ہے مودی کی خارجہ پالیسی کی، مودی کی خارجہ پالیسی یا ملکی سیکیورٹی پر سوال اٹھاؤ تو غدار قرار دے دیا جاتا ہے۔ا

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انڈیا کی سفارتی اور خارجہ پالیسی پر سوال اٹھ رہے ہیں، جو کہ اٹھنے چاہیے، آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی سفارتی فتح، ہر ملک پاکستان سے معاہدے کر رہا ہے اور بھارت تنہائی کا شکار ہے، 

مودی اپنی ہر کوشش کے باوجود پاکستان کے ہاتھوں اپنی بدترین شکست کو چھپا نہیں سکتا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس