Follw Us on:

حافظ نعیم کا اسرائیل-انڈیا مردہ باد جلسہ عام سے خطاب: ‘امریکی صدر عرب ممالک میں بھتہ وصول کرنے آیا تھا’

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hafiz naeem overall
عوام نے ثابت کردیا کہ وہ امریکہ و اسرائیل جیسی سامراجی طاقتوں کے خلاف ہیں. (فوٹو: گوگل)

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان حکمران ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی چاہتے ہیں، امریکی صدر عرب ممالک میں بھتہ وصول کرنے آیا تھا۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کی جانب سے حیدرآباد میں اسرائیل انڈیا مردہ باد جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین، بچوں اور فیمیلز نے شرکت کی۔

امیر جماعتِ اسلامی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کردیا کہ وہ امریکہ و اسرائیل جیسی سامراجی طاقتوں کے خلاف ہیں، مسلمان حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں ظلم پر کیوں خاموش ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمران ٹرمپ کی خوشنودی چاہتے ہیں، امریکی صدر عرب ممالک میں بھتہ وصول کرنے آیا تھا، مسلمان حکمرانوں نے ٹرمپ سے اسرائیل کے خلاف بات کرنے کی جرآت نہیں کی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا پڑے گا،پاکستان انڈیا کے خلاف فتح کے بعد پوری دنیا میں طاقتور ملک کے طور پر ابھرا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے عملی اقدام اٹھانے پڑیں گے، فتح کا بہت جشن منا لیا، اب مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آگے بڑھا جائے، کشمیر کے مسئلہ کے حل کے بغیر انڈیا سے تجارت قبول نہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اسلامی ممالک اور فلسطین کے دوست ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلائے، امریکا اسرائیل کا سرپرست ہے، غزہ پر بم نتین یاہو ہی نہیں ٹرمپ بھی پھینک رہا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی حکمران اور اپوزیشن جماعتیں امریکا کی مذمت نہیں کرتیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی واشنگٹن کی مذمت سے خوفزدہ ہیں، اقوام متحدہ غزہ پر خاموش تماشائی ہے، جب کہ یہ عراق اور جنوبی سوڈان کے معاملے پر ایکٹو ہوجاتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ چین سے بات کرے، ترکی سے بات کی جائے، فیلڈ مارشل سے کہتاہوں اپنا کردار اداکریں، آپ جنگ اس لیے جیتے کہ قوم نے آپ کا ساتھ دیا، چاروں صوبوں میں حالات خراب ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ قوم سے کہتا ہوں کہ زندہ باد مردہ باد کے چکر سے نکلیں، قوم دیکھے کہ تینوں بڑی پارٹیاں امریکا سے خوفزدہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کچے و پکے کے ڈاکو مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں، جماعت اسلامی اسرائیل کے خلاف مہم تیز کرے گی، ہم مقامی برانڈز کو مضبوط کریں گے، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ کے شہدا مغرب کے چہرے سے نقاب اتار رہے ہیں، غزہ نے حق و باطل کی تقسیم نمایاں کردی ہے، غزہ کے مجاہدین نے مزاحمت کی تاریخ رقم کردی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ملین مارچز کرتے رہیں گے، نوجوان جدوجہد میں شامل ہوں، تحریکیں ختم ہوجاتی ہیں اگر قوم تقسیم ہوجائے، کارکنان جماعت اسلامی سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں۔

امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوا ہے، ہم یہ سلسلہ آگے بڑھائیں گے، ہم نظام کو بدلیں گے، یہ تحریک قوم پرستی سے نہیں، اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ‎ہمیں یاد ہے نواز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کا کلچر ایک ہے، نواز شریف کو بتا دو کہ ان کے لیے کلچر ایک ہوگا اور سرحد ایک لکیر ہوگی، پاکستانیوں کے لیے یہ خونی لکیر ہے، نواز شریف اپنے وزراء کو چپ کراؤ۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ‎امریکا کی مذمت میں پی پی نے ایک بیان بھی نہیں دیا، ‎فارم سنتالیں والوں کی بات چھوڑیں، فارم پنتالیس والی پی ٹی آئی بھی امریکا کے خلاف بات نہیں کرتی، ‎سیاسی جماعتیں اپنے طرز عمل پر غور کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس