Follw Us on:

آصف علی زرداری کی شہباز شریف سے ملاقات: ‘سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد کے لیے ایک صفحے پر آنا ہوگا’

مادھو لعل
مادھو لعل
Asif & shahbaz
حکومت کو عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے اور فلاحی اقدامات کو بجٹ میں ترجیح دینی چاہیے۔ (فوٹو: فائل)

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جب کہ وزیراعظم کے حالیہ دوست ممالک کے دوروں پر بھی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں سیاسی اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون بڑھانے اور آئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت کو عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے اور فلاحی اقدامات کو بجٹ میں ترجیح دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد میں ایک صفحے پر آ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس