Follw Us on:

فرانسیسی ماہر بھی پاکستان کا معترف: ’ہر محاذ پر انڈیا کو شکست ہوئی‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Christophe geoffrey
فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو نے اپنے حالیہ تجزیے میں بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں شدید ناکامی کا شکار قرار دے دیا ہے۔ ( فوٹو : آج نیوز)

فرانسیسی ماہرِ سیاسیات ‘کرسٹوف جعفریلو’  نے اپنے حالیہ تجزیے میں بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں شدید ناکامی کا شکار قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہر سطح پر بھارت کو پیچھے چھوڑا ہے اور اب عالمی ماہرین بھی اس حقیقت کا اعتراف کر رہے ہیں۔

کرسٹوف جعفریلو کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھنے کی جو غلطی کی، وہ اسے مہنگی پڑی ہے۔ ان کے مطابق، پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی، خاص طور پر چینی تعاون سے حاصل ہونے والی عسکری قوت، نے جنگ کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا ہے۔ فرانسیسی ماہر نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اس کی پشت پر چین جیسی عالمی قوت کا کھڑا ہونا اسے ناقابلِ شکست بناتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کی شاندار تیاری اور چین کی دفاعی معاونت نے ہر سطح پر بھارت کی چالیں ناکام بنا دیں۔ ان کے مطابق چینی ہتھیاروں نے میدانِ جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا اور پاکستان نے جس طرح اپنی حکمت عملی اور عسکری تیاریوں کا مظاہرہ کیا، وہ غیرمعمولی تھا۔

جعفریلو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی فتح نہ صرف عسکری سطح پر بھارت کے لیے ایک بڑی شکست ہے بلکہ اس کے سیاسی اثرات بھی نمایاں ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی اندرونی سیاست پر پاکستان کی فتح کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے، اور نئی دہلی کو اپنی پالیسیوں پر ازسرِ نو غور کرنا پڑے گا۔

فرانسیسی تجزیہ کار  نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ بھارت انڈس واٹر ٹریٹی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور ایسی کسی بھی مہم جوئی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو نئی سوچ اپنانی ہو گی کیونکہ پاکستان اس وقت خطے میں ایک فیصلہ کن برتری حاصل کر چکا ہے۔

کرسٹوف جعفریلو کا یہ تجزیہ عالمی سطح پر پاکستان کے دفاعی مؤقف کو تقویت دیتا ہے اور اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف دفاعی میدان میں بلکہ سفارتی سطح پر بھی اپنی حیثیت منوائی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس