Follw Us on:

قیدی نمبر 804 کا بیانیہ ناکام ہوچکا ہے، عظمیٰ بخاری

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Uzma bukhari
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کو شاید علم نہیں کہ پنجاب میں یہ دوسرا ضمنی انتخاب تھا۔ (فوٹو: فیسبک)

صوبائی وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قیدی نمبر 804 کا بیانیہ ناکام ہوچکا ہے اور سمبڑیال کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز عوام نے گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے خدمت کی سیاست کو ووٹ دیا۔ سمبڑیال کے عوام نے ن لیگ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ قیدی نمبر 804 کا بیانیہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ اس بیانیے کی علامت سمجھے جانے والے ایک شخص نے خود ن لیگ کے حق میں نعرے لگائے، جو عوام کے واضح پیغام کا ثبوت ہے۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس کامیابی کے بعد وہ اور زیادہ محنت اور جاں فشانی کے ساتھ پنجاب کے عوام کی خدمت کریں گی۔

Uzma bukhari press conference
اب دو سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج پر رونا دھونا مچا رہی ہیں۔ ( فائل فوٹو)

عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے مریم نواز کی عوامی خدمت کو سراہا اور مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی ایجنڈے پر مہر تصدیق ثبت کی۔

تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کو شاید علم نہیں کہ پنجاب میں یہ دوسرا ضمنی انتخاب تھا، جب کہ جیل میں موجود ان کے قائد کو بھی مسلسل غلط اطلاعات دی جا رہی ہیں۔ سمبڑیال کا الیکشن درحقیقت عوام کے لیے ایک ٹیسٹ کیس تھا، جس میں انہوں نے واضح فیصلہ دیا۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی ماہر بھی پاکستان کا معترف: ’ہر محاذ پر انڈیا کو شکست ہوئی

پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اطلاعات نے طنزاً کہا، ہم پیپلز پارٹی کو سمبڑیال الیکشن میں 6 ہزار ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب دو سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج پر رونا دھونا مچا رہی ہیں، لیکن ہم اس اسکرپٹ کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں، عوامی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس